شعبہ فکرو ثقافت کی جانب سے منعقدہ (نبي الرحمة) تربیتی کیمپ کی سرگرمیاں اختتام پذیر

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکری و ثقافتی امور کی جانب سے بصرہ گورنریٹ کی السقی اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے (150) طلباء کے لئے منعقدہ (نبي الرحمة) تربیتی کیمپ کی سرگرمیاں اختتام پذیر ہو چکی ہیں ۔

ایکٹیویٹیز یونٹ کے سربراہ ڈاکٹر زمان الکنانی نے کہا، "کیمپ ایک جامع پروگرام پر مشتمل تھا، جس میں سکاؤٹنگ سے متعلق تربیتی سرگرمیاں، کھیلوں کی سرگرمیاں، فکری اور عقائدی لیکچرز شامل تھے۔ اس کے علاوہ قرآنی کورسز اور روحانی تربیت کے لئے تعلیمی اسباق بھی اس کیمپ کا اہم حصہ تھے جن کے ذریعے شرکاء میں مثبت عادات کی تشکیل پر توجہ مرکوزکی گئی۔ یہ کیمپ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شیخ کلینی سروس کمپلیکس میں تین دن تک جاری رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ "آخری دن، شرکاء کو ان کی محنت اور کامیابیوں کے اعتراف میں تعریفی اسناد اور انعامات سے نوازا گیا۔"

انہوں نے جاری رکھا، "ان کیمپوں کے ذریعے، ہم نوجوانوں میں قیادت اور ذمہ داری کے جذبے کو فروغ دینے کی کوشش کرتے ہیں، اور ایسے تربیتی پروگرام منعقد کر رہے ہیں جو فکری، ثقافتی اورتفریحی سرگرمیوں پر مشتمل ہوتے ہیں ۔"

یہ کیمپ فکری اور ثقافتی امور کے شعبے کی جانب سے نوجوانوں میں اخلاقی اور مذہبی اقدار کو فروغ دینے کے سلسلے میں منعقد کیے جانے والے پروگراموں کا حصہ ہے، تاکہ انہیں ذمہ داری اٹھانے اور معاشرے کی ترقی میں فعال شرکت کے لیے تیار کیا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: