انجینئرنگ پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ : دوسرے الکفیل سیکنڈری اسٹیشن پروجیکٹ کا95 فیصد کام مکمل کر لیا گیاہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے انجینئرنگ پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ نے تصدیق کی کہ دوسرے الکفیل سیکنڈری اسٹیشن پروجیکٹ کا95 فیصد کام مکمل کر لیا گیاہے۔

اس منصوبے کے انجینئر محمد فواد نے کہا کہ " روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے قائم کردہ یہ دوسرا کنورژن اسٹیشن نیشنل الیکٹرک گرڈ سے بوجھ کوکم کرنے میں معاون ثابت ہوگا اور خاص طور پر شہر کے مرکز اور حی العباس سے ملحقہ علاقوں کی بجلی کی ضرویات پوری کرے گا ۔ اس پاور اسٹیشن کا 95 فیصد کام مکمل کیا جا چکاہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "اس پاور اسٹیشن کی پیداواری صلاحیت 2×31.5 (MVA) ہے اور اسٹیشن میں استعمال ہونے والے تمام آلات اور سامان معروف بین الاقوامی کمپنیوں کا ہے۔"

انجینئر فواد کے مطابق یہ اسٹیشن ارد گرد کے علاقوں جیسے کہ حی العباس، شہر کے مرکز اور قضاء الحسینیہ کی طرف جانے والی سڑک کو بجلی فراہم کرے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: