الکفیل سپیشلائزڈ ہسپتال کی میڈیکل نے ایک چھ سالہ بچی کی آنکھ کی پیچیدہ سرجری کامیابی سے مکمل کی ہے، جو اپنی آنکھ کے قرنیہ میں شدید زخم کے باعث مکمل طور پر بینائی سے محروم ہو گئی تھی۔
ہسپتال میں آنکھوں کی سرجری کے ماہر ڈاکٹر حیدر عباس کا کہنا تھا کہ ’’ہماری میڈیکل ٹیم نے چھ سالہ بچی کا کامیاب آپریشن کیا جس کی ایک آنکھ کے قرنیہ میں لگنے والی چوٹ کی وجہ سے وہ مکمل طور پر بینائی سے محروم ہو گئی تھی."
انہوں نے مزید کہا، "یہ ایک پیچیدہ اور جدید آپریشن ہے جو عراق اور دنیا کے چند مخصوص مراکز میں کیا جاتا ہے۔"
ڈاکٹرعباس نے کہا، "طبی ٹیم نے یہ آپریشن مختصر وقت میں اور مقامی اینستھیزیا کے تحت بغیر کسی پیچیدگی کے مکمل کیا۔ بچی کی بینائی آہستہ آہستہ بحال ہو جائے گی، لیکن اسے مستقبل میں قرنیہ کی پیوند کاری کے ایک اور آپریشن کی ضرورت ہوگی۔"
ڈاکٹر عباس کے مطابق، ہسپتال میں دستیاب جدید ٹیکنالوجیز آنکھوں کی سرجری کے بہت سے جدید آپریشنز کرنے میں معاون ہیں۔