روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے متولی شرعی سید احمد صافی کو شعبہ تربیت و اعلیٰ تعلیم سے منسلک العمید ایجوکیشنل گروپ میں تعلیمی عمل کی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے متولی شرعی کا یہ دورہ نئے تعلیمی سال کے آغاز پرتعلیمی عمل کی حمایت اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کی کوششوں کے فریم ورک کا حصہ ہے۔
اپنے دورے کے دوران سید احمدصافی نے شعبہ تعلیم کے سربراہ ڈاکٹر حسن دخیل اور العمید گروپ (لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے) کے سٹاف سے ملاقات کی، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیمی عمل کو مزید بہتر بنانے، اس کے نتائج کو بڑھانے، اور گروپ کی تعلیمی سطح کو بلند کرنے کے لیے مزید کوششیں کی جائیں۔
یہ دورہ تعلیمی عمل کی حمایت اور طلباء کو ان کے تعلیمی تجربات سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کی ترغیب دینے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے متولی شرعی کی طرف سے دی گئی توجہ اور اہمیت کی عکاسی کرتا ہے۔