روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے کربلا کے صحرائی علاقے میں قائم کردہ الفردوس زرعی فارم میں آلو کی کاشت کے لیے موسمی مہم کا آغاز کیا ہے۔
فردوس زرعی منصوبہ آلو کی صنعتی فصل کی پیداوار کے لیے خاص طور پر جانا جاتا ہے، جو کہ مقامی کمپنیوں کے لیے تیار کردہ مصنوعات میں استعمال ہوتی ہے، تاکہ مقامی کارخانوں کو چلانے میں تعاون فراہم کیا جا سکے اور درآمدات پر انحصار کم ہو سکے۔
اس منصوبے نے مارکیٹ میں موجود فصلوں کے مقابلے میں اعلیٰ پیداواری صلاحیت اور بہترین معیار حاصل کیا ہے، جس نے اس فصل کی خود کفالت حاصل کرنے اور غذائی تحفظ کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا، ، جدید زرعی تکنیکس اپنانے کی بدولت اس فصل میں اعلیٰ غذائیت اور وائرل، فنگل اور بیکٹیریل بیماریوں کے خلاف مزاحمت کی خاصیت موجود ہے ۔
یہ منصوبہ ملک میں زرعی شعبے کو فروغ دینے کے لیےروضہ مبارک کی کوششوں کاایک حصہ ہے، کیونکہ جدید زرعی تکنیکوں کا استعمال کر کے صحرا کے مشکل حالات کو زرخیز ماحول میں تبدیل کیا گیا ہے، جو آلو کی صنعتی فصل کی پیداوار کے لیے موزوں ہے اور صنعتی و انسانی استعمال کے لیے اہم ہے۔ یہ خود کفالت حاصل کرنے اور مقامی کارخانوں کی حمایت کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے کہ جو اس خام مال پر انحصار کرتے ہیں۔
الفردوس زرعی فارم میں صنعتی آلو کی پیداوار میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، کیونکہ روضہ مبارک کے عملے نے جدید ترین زرعی ٹیکنالوجی کے استعمال کی بدولت صحرائی ماحول کے چیلنجوں پر قابو پانے میں کامیاب حاصل کی ہے ، جس نے دشوار گزار ریتلی زمینوں کو زراعت کے لیے موزوں بنا دیا ہے۔