الکفیل سپر اسپیشلٹی ہسپتال نے سرکاری اور نجی شعبوں میں کام کرنے والے عملے کی تربیت اور ترقی کے لئے عراقی نرسنگ یونین کے ساتھ ایک معاہدے کا اعلان کیا ہے۔
عراقی نرسنگ یونین کے سربراہ سید فراس الموسوی نے کہا، "الکفیل سپر اسپیشلٹی ہسپتال کے دورے کے دوران ہمیں کام کے طریقہ کار، معیار، وہاں استعمال ہونےوالی جدید تکنیکس اور جدید ترین سرجریز اور نرسنگ جیسے تخصصات میں حاصل ہونے والی طبی کامیابیوں کے بارے میں جاننے کا موقع ملا۔"
انہوں نے مزید کہا، "ہم نے ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ تربیت اور ترقی کے پہلوؤں میں اپنی یونین کے ساتھ باہمی تعاون اور مشترکہ کام کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا، اور ہم نے عراق کے مختلف گورنریٹس میں خدمات فراہم کرنے والے نرسنگ سٹاف کے لیے ہسپتال میں خصوصی تربیتی کورسز کے انعقاد پر اتفاق کیا ہے۔"
کربلا گورنریٹ میں نرسنگ یونین کے سربراہ سید محمد طوفان نے کہا کہ "ہسپتال کے ہمارے دورے کا مقصد نرسنگ سٹاف کی تربیت کے شعبے میں مشترکہ تعاون کا قہام اور مریضوں کومثالی خدمات فراہم کرنا ہے کیونکہ الکفیل ہسپتال بین الاقوامی معیار کے مطابق طبی خدمات فراہم کرتا ہے۔"