روضہ مبارک امام علی(ع) کے وفد کا مرکز تراث بصرہ کا دورہ

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ معارف اسلامی اور انسانی کے ذیلی ادارے مرکز تراث بصرہ کا روضہ مبارک امام علی(ع) کے وفد نے وزٹ کیا اور مرکز کے کام کو بہت سراہا۔

مرکز کے سربراہ شیخ مدرک حسون نے مہمانوں کو مرکز کے کام کی نوعیت، بصری ورثے کی جمع آوری، تحفظ، تحقیق اور اس کی نشر واشاعت کے حوالے سے مرکز کی کاوشوں کے بارے میں بتایا۔

مہمان وفد کے سربراہ ہاشم محمد باچچی نے روضہ مبارک امام علی(ع) کی طرف سے شائع ہونے والے رسالوں، کتابوں اور دیگر منشورات کے حوالے سے گفتگو کی اور مرکز کو روضہ مبارک کے لیے کتاب لکھنے کی دعوت دی گئی۔

شیخ حسون نے دورہ کرنے والے وفد کو مرکز کی طرف سے طبع ہونے والی کتابوں اور کچھ منشورات کا تحفہ پیش کیا، اور انہیں مرکز کے ثقافتی رسالوں میں بصری ورثے سے متعلق مضامین لکھنے کی دعوت دی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: