شعبہ تعلقات عامہ اور قرآن علمی کمپلکس کا نجف اور مثنٰی کے قرآنی سکولوں کے لیے محفل کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ تعلقات عامہ اور قرآن علمی کمپلکس نے نجف اشرف اور مثنٰی گورنریٹ کے قرآنی سکولز کے لیے ایک محفل کا انعقاد کیا۔

مذکورہ بالا شعبہ کے یونیورسٹی اینڈ سکول ریلیشنز ڈویژن کے اہلکار حسین ہاشم کریم نے کہا کہ ہمارے شعبہ نے قرآن علمی کمپلکس کے ذیلی ادارے قرآنک پروجیکٹس سنٹر کے ساتھ مل کر نجف اشرف اور مثنٰی گورنریٹ کے قرآنی سکولز کے طلباء کے لیے ایک محفل کا انعقاد کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ علقمی کمپلیکس برائے خدمتِ زائرین میں منعقدہ اس محفل کا آغاز شہداءِ عراق کے لیے سورۃ فاتحہ پڑھنے سے ہوا، اس تقریب روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قاریان قرآن اور 120 طلباء نے شرکت کی۔

کریم نے کہا کہ اس طرح کی محافل کے قیام کا مقصد سکولوں سے نئی قرآنی آوازوں اور صلاحیتوں کو دریافت کرنا ہےاور قرآن کریم کی ثقافت اور بیداری کی حامل قرآنی نسل کو پروان چڑھانا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: