حضرت سعید بن جبیر(رض) کے یوم شہادت اہل کربلا کی ان کے مزار میں حاضری اور جلوس عزاء

تابعین سے میں جلیل القدر شخصیت حضرت سعید ابن جبیر(رض) کے یوم شہادت کے احیاء کے لئے اہل کربلا نے روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ شعائر حسینی کے تعاون سے ان کے مزار میں جلوس عزاء کی شکل میں حاضری دی۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خادم سید بدری مامیثہ نے بتایا ہے کہ حضرت سعید بن جبیر(رض) کے یوم شہادت کے موقع پر واسط کے جنوبی علاقے قضاء الحي میں واقع ان کے مزار تک عزاداروں کو لے جانے اور واپس لانے کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے بڑي تعداد میں گاڑیاں فراہم کیں تھیں۔ اس کے علاوہ سروس اور لاجسٹک امور میں بھی تعاون فراہم کیا گیا تھا۔

جلوس کے دوران شرکاء نے اس غمناک دن اور اہل بیت علیہم السلام کے پیروکاروں پر ہونے والے ظلم و ناانصافی کو یاد کرتے ہوئے مجلس عزاء کا انعقاد کیا اور نوحہ خوانی کی۔

واضح رہے کہ حضرت سعید بن جبیر الاسدی رضی اللہ عنہ امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے زمانے میں 46 ہجری میں پیدا ہوئے۔ آپ کا تعلق ایتھوپین نسل سے تھا۔ آپ کوفہ میں رہتے تھے اور اپنے وقت کے ایک بہت بڑے عالم تھے۔
آپ اپنے زہد اور تقوی کی وجہ سے بہت مشہور تھے اور حضرت امام زین العابدین(ع) کے صحابہ میں سے تھے۔ آپ کو 95 ہجری میں حجاج بن یوسف کے حکم پر شہید کر دیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: