روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے شہید سید حسن نصر اللہ کے لیے مجلس ترحیم و فاتحہ خوانی

بسم الله الرحمن الرحيم

روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹریٹ نے شہید علامہ حجۃ الاسلام و المسلمین سید حسن نصر اللہ اور لبنانی مزاحمت میں سے شہید ہونے والے ان کے بھائیوں اور درجہ شہادت پر فائز ہونے والے دسیوں نہتھے شہریوں کے ایصال ثواب اور انھیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مجلس ترحیم اور فاتحہ خوانی کا انعقاد کیا ہے۔

یہ تین روزہ مجلس ترحیم بروز اتوار 25 ربیع الاول 1446ھ (9/29/2024) کو سہ پہر تین بجے ما بین الحرمین میں شروع ہو گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: