وضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سےقرآنی علوم کی نشر و اشاعت کے لیے (علم الضبط المصحفي) خصوصی کورس کے تعلیمی سیشنز جاری ہیں۔
قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف الاشرف کے زیر اہتمام کورس کا مقصد شرکاء کو متعلقہ موضوع پر لیکچرز وتعلیمی سیشنز کے ذریعے (علم الضبط المصحفي) کے اصولوں کو سمجھنے اور اس پر عبور حاصل کرنے کے قابل بنانا ہے۔
یہ کورس ڈاکٹر کریم الزبیدی کی زیر قیادت پانچ مہینے تک جاری رہے گا، اور ہر ہفتے دو لیکچرز ہوں گے، اور اس کورس میں نجف اشرف کے مختلف علاقوں سے 40 افراد شرکت کریں گے۔
یہ کورس انسٹی ٹیوٹ کی 2024 کی تعلیمی پالیسی کا حصہ ہے، جس کے تحت نجف اشرف گورنریٹ میں متعدد تربیتی پروگرام اور کورسز کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ معاشرے میں قرآنی ثقافت کو فروغ دیا جا سکے اور قرآنی علوم کی ترویج کی جاسکے۔