روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے نجف اشرف میں سکونت پذیر اعلیٰ دینی قیادت کی اپیل کے بعد امدادی مہم کا آغاز کر رکھا ہے تاکہ لبنانی عوام کے مصائب کو کسی حد تک کم کرنے اور انھیں انسانی ضروریات باہم فراہم کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جا سکے۔
روضہ مبارک حضرت عباس (ع)کے شیخ الکلینی سروس کمپلیکس کے انچارج سید علی مہدی عباس نے کہا کہ "روضہ مبارک حضرت عباس (ع)کے کی سروسز سائٹس جن میں شیخ الکلینی سروس کمپلیکس، العلقمی کمپلیکس، اور ابا الفضل عباس کمپلیکس (ع) شامل ہیں، نے بے گھر ہونے والے لبنانیوں کو خوش آمدید کہنے کے لئے تمام ضروری تیاریاں کر لی ہیں۔ "
انہوں نے مزید کہا کہ "شیخ الکلینی سروس کمپلیکس روضہ مبارک کی ان اولین سروس سائٹس میں سے ایک ہے جس نے بے گھر اور مصبت زدہ لبنانی شہریوں کو ٹھہرانے کے لئے اپنی تیاریاں مکمل کرنے کا اعلان کیا تھا، کیونکہ یہ کمپلیکس ان تمام ضروری سہولیات جن میں رہائش، خوراک اور پانی سے لے کر صحت کی دیکھ بھال اور نفسیاتی حمایت تک شامل ہے،سے لیس تھا جس کی بے گھر افراد کو ضرورت ہو سکتی ہے تاکہ بے گھر ہونے والے لبنانی خاندانوں کے لیے ایک محفوظ اور مستحکم ماحول کو یقینی بنانے میں کردار ادا کیا جا سکے۔"
انہوں نے کہا" روضہ مبارک حضرت عباس (ع) ان تمام لوگوں کی مدد اور حمایت جاری رکھے گا جو اس کی طرف دیکھ رہے ہیں، اور اس طرح کے انسانی بحرانوں میں مدد کرنے کے اپنے کردار کو مضبوط کرے گا اور ان اسلامی اقدار اور انسانی اصولوں پر عمل کرے گا کہ جو و ضرورت مندوں کی مدد کی دعوت دیتے ہیں۔"
اس اقدام کے ذریعے، روضہ مبارک حضرت (ع) لبنان کے لیے فضائی اور زمینی راستوں سے انسانی امداد بھیجنے کے علاوہ مہاجرین کی رہائش کے دوران ان کی غذائی و طبی اور دیگر ضروریات پوری کرنے اور ان کے آرام و سکون کو یقینی بنانے کے لئے اپنے لاجسٹک اور خدماتی ذرائع کو بھی استعمال کر رہا ہے۔