الکفیل یونیورسٹی میں لبنان پر اسرائیلی جاریت کے خلاف اور لبنانی عوام کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ

الکفیل یونیورسٹی میں لبنان پر اسرائیلی جاریت کے خلاف اور لبنانی عوام کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اس مظاہرے میں یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر نورس شہید الدہان، انتظامی اور تدریسی عملے کے اراکین اور طلباء نے شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ حجة الاسلام والمسلمین شہید سید حسن نصر اللہ اور ان کے ساتھ شہید ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کے لیے سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کی گئی۔

یہ احتجاج لبنانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے اظہار اور اسرائیل کے ان وحشیانہ حملوں کے خلاف کیا گیا ہے جو لبنان کےبے گناہ اور معصوم شہریوں پر کئے جا رہے ہیں، کہ جو انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے نجف اشرف میں سکونت پذیر اعلیٰ دینی قیادت کی اپیل کے بعد امدادی مہم کا آغاز کیا تھا تاکہ لبنانی عوام کے مصائب کو کسی حد تک کم کرنے اور انھیں انسانی ضروریات باہم فراہم کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جا سکے، اور اس امدادی مہم کے ایک حصے کے طور پر انسانی امداد پر مشتمل پہلی کھیپ بذریعہ ہوائی جہاز لبنان بھیجی جا چکی ہے۔

اس مہم میں مالی عطیات دینے کے خواہشمند شہریوں کے لئے خصوصی مراکز قائم کیے گئے ہیں، جن کی نگرانی روضہ مبارک کا شعبہ دینی امور کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے مالی عطیات جمع کرنے کے لیے اکاؤنٹ نمبرز مختص کیے ہیں اور امدادی کمیٹی سے رابطہ کرنے کے لیے فون نمبرز فراہم کیے ہیں، تاکہ عطیہ دینے کے خواہشمند شہریوں کی اس مہم میں شرکت کو آسان بنایا جا سکے، اور ان مشکل حالات میں لبنانی عوام کے مصائب کو کم کرنے کی کوششوں کو بڑھایا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: