روضہ مبارک حضرت عباس (ع) : ہم لبنانی عوام کے لیے امداد جمع کرنے اور فراہم کرنے کا عمل جاری رکھیں گے

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے اعلیٰ دینی قیادت کی اپیل کے بعد لبنانی عوام کے مصائب کو کم کرنے اور ان کی انسانی ضروریات پوری کرنے کے لئے مالی عطیات و امداد وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن سید محمد أشيقر نے کہا کہ حرم مقدس نے مخیرمومنین کے تعاون سےلبنانی عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیےمختلف طرح کا امدادی سامان بھجوانا شروع کر دیا ہے، جس میں خشک اور تر خوراک خاص طور پر بچوں کے دودھ اور بنیادی غذائی اشیاء کو ترجیح دی گئی ہے ۔

انہوں نےکہا کہ، "لبنان اور شام میں موجود مہاجرین کے لئے بھی امدادی ٹرک روانہ کئے جا چکے ہیں، جن میں وہ مہاجرین بھی شامل ہیں جو عارضی کیمپوں میں مقیم ہیں یا جن کی عراق آمد متوقع ہے۔"

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا، "زخمیوں اور بیماروں کے علاج کے لیے طبی سامان اور ادویات بھی بھجوائی جا رہی ہیں۔"

انہوں نے بتایا کہ "روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کےمتولی شرعی سید احمد صافی کی رہنمائی میں خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جن میں مختلف قسم کے عطیات جمع کرنے والی کمیٹی، نقد عطیات وصول کرنے کے لیے ایک کمیٹی، پناہ گاہیں تیار کرنے کے لیے ایک کمیٹی اور لبنان اور شام میں مہاجر کیمپوں کا دورہ کرنے والی کمیٹی شامل ہیں، جو وہاں کی ضروریات کا جائزہ لے گی۔


انہوں نے نشاندہی کی ان مہاجرین کی مدد کے لیے بھی ضروری سامان جمع کیا گیا ہے جو سخت حالات میں زندگی گزار رہے ہیں،جن میں فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر سونے والے افراد بھی شامل ہیں، یہ سامان جلد ہی امدادی کھیپ کے حصے کے طور پر لبنان بھیجا جائے گا۔

بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن نےاس تمام امدادی مواد کو ترتیب دینے، درجہ بندی کرنے اور ذخیرہ کرنے میں روضہ مبارک کے تمام شعبوں کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ روضہ مبارک لبنانی عوام اور دیگر برادر قوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اپنی امداد جاری رکھے گا، اور انسانی مشکلات کو کم کرنے کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: