شعبہ حسینی شعائر سے وابستہ حسینی مواکب نے ملک کے تمام گورنریٹس میں برادر لبنانی عوام کی امداد کے لئے مالی عطیات و امداد جمع کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔

مقامات مقدسہ کربلا کے شعبہ حسینی شعائر سے وابستہ حسینی مواکب نے ملک کے تمام گورنریٹس میں وحشیانہ اسرائیلی جارحیت کے سامنا کرنے والے لبنانی عوام کے مصائب کو کم کرنے اور ان کی انسانی ضروریات پوری کرنے کے لئے مالی عطیات و امداد وصول کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔

دیالہ گورنریٹ میں حسینی مواکب کے انچارج سيد حکمت عبدالرؤف نے کہا، "دیالہ گورنریٹ اور باقی عراقی گورنریٹس میں حسینی مواکب نے برادر لبنانی عوام کی امداد کے لئے مالی عطیات و امداد جمع کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ امدادی مہم نجف اشرف میں سکونت پذیر اعلیٰ دینی قیادت کی اپیل اور مقامات مقدسہ کربلا کی ہدایات پر شروع کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا، "مومنین کی جانب سے اپنے مظلوم لبنانی بھائیوں کے لئے لاجسٹک سامان کے علاوہ صحت اور ضروریات زندگی سے متعلقہ ضروری سامان عطیہ کیا جا رہا ہے۔"

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے نجف اشرف میں سکونت پذیر اعلیٰ دینی قیادت کی اپیل کے بعد امدادی مہم کا آغاز کر رکھا ہے تاکہ لبنانی عوام کے مصائب کو کسی حد تک کم کرنے اور انھیں انسانی ضروریات باہم فراہم کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جا سکے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (ع)نے خوراک، طبی سامان اور دیگر ضروری اشیاء جمع کرنے کے لیے اپنے ویئر ہاوسز اور ذخیرہ خانوں کو کھول دیا ہے، اورروضہ مبارک حضرت عباس (ع) قائم کردہ امدادی مراکز کے ذریعے بھی مالی مدد جمع کرنے کا عمل جاری ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ عطیات و امداد جمع کی جا سکے اور یہ امداد لبنان تک پہنچائی جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: