دفتر متولی شرعی برائے امور خواتین کی جانب سے شہید سید حسن نصر اللہ کی یاد میں مجالس ترحیم کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے دفتر متولی شرعی برائے امور خواتین کی جانب سے شہید علامہ حجۃ الاسلام و المسلمین سید حسن نصر اللہ اور لبنانی مزاحمت میں سے شہید ہونے والے ان کے بھائیوں اور درجہ شہادت پر فائز ہونے والے دسیوں نہتھے شہریوں کے ایصال ثواب اور انھیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے دو الگ الگ مقامات پر مجلس ترحیم اور فاتحہ خوانی کا انعقاد کیاگیا۔

پہلی مجلس صبح کے وقت مرکز الصدیقہ الطاہرہ علیہا السلام میں ہوئی جبکہ دوسری مجلس شام کو روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کےامام موسیٰ کاظم علیہ السلام بیسمینٹ میں منعقد ہوئی۔
دونوں مجالس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد اس دردناک واقعے کے حوالے سے گہرے غم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرثیہ خوانی کی گئی۔ ان مجالس میں روضہ مبارک سے وابستہ وویمن سٹاف نے شرکت کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: