ہم جشن امیرالمؤمنین(ع) کے حوالے سے ہر طرح کا تعاون کریں گے(حکومتِ حیدر آباد)

سید الطاف حیدر رضوی

مجلس اتحاد المسلمین کے سینیئر رہنما اور حکومت کے رکن ایم سی ایل سید الطاف حیدر رضوی نے عراق کے مقدس حرموں کی طرف سے دی گئی جشن امیرالمؤمنین(ع) میں شرکت کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے کہا: یہ ہمارے شہر کے لیے بہت بڑا شرف ہے کہ حضرت امام علی(ع) جیسی عظیم ہستی کے ساتھ مخصوص اس اہم اور مؤثر ترین ثقافتی پروگرام کا انعقاد یہاں ہو رہا ہے ہم اپنے تمام تر وسائل کے ساتھ اس جشن کی کامیابی کے لیے مکمل تعاون کريں گے اور اس حوالے سے ہماری ساری کاوشیں حضرت علی(ع) کی خدمت کے لیے حاضر ہیں کہ جو درحقیقت اسلام کی ہی خدمت ہے۔
سید رضوی نے اپنی گفتگو کے دوران کہا کہ ویسے تو اس شہر میں بہت سے پروگرام منعقد ہو چکے ہیں لیکن یہ جشن حیدر آباد کی تاریخ میں واضح حیثیت اختیار کرے گا اور اس کے اثرات مستقبل میں بھی باقی رہیں گے۔
سید الطاف حیدر رضوی نے جشن امیرالمؤمنین(ع) کے انعقاد کے لیے حیدر آباد کے اختیار پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع)، تمام مقدس روضوں اور اس جشن کے سلسلہ میں مدد کرنے والے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا اور جشن کے حوالے سے حیدرآباد کی حکومت کی طرف سے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
یاد رہے حضرت علی ابن ابی طالب(ع) کے جشن میلاد کے پر مسرت موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے تیسرا سالانہ جشن امیرالمومنین(ع) حیدرآباد کے امام باڑہ و حسینیہ عزاءِ زہراء(ع) میں منعقد ہو رہا ہے اور اس کی تقریبات 12رجب تا 16رجب1436ھ (2تا6مئی2015ء) تک جاری رہیں گی اور اس میں عراق کے تمام مقدس حرم شرکت کر رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: