الکفیل ہسپتال نے لبنانی شہریوں کو طبی خدمات فراہم کرنے کے لئے اپنی خصوصی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

کربلا کے الکفیل سپیشلائزڈ ہسپتال نے عراق میں پناہ لینے والے لبنانی شہریوں کو طبی خدمات فراہم کرنے کے لئے اپنی خصوصی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

ہسپتال کے انتظامی شعبے کے ڈائریکٹرسید محمد ہادی نے کہا، "ہسپتال نے نجف اشرف میں سکونت پذیر اعلیٰ دینی قیادت کی اپیل اور روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی ہدایات پر زخمی لبنانی شہریوں کو طبی خدمات اور علاج فراہم کرنے کے لئے خصوصی تیاریاں کی ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا، "ہسپتال کی جانب سے زخمیوں کے علاج اور ان کی دیکھ بھال کے لیے ضروری اقدامات کئے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ہسپتال نے میڈیکل اور نرسنگ سٹاف کو رضاکارانہ طور پر خدمات پیش کرنے کی بھی دعوت دی ہے۔"

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) اپنے تمام شعبہ جات اور اداروں کے تعاون سے لبنانی عوام کی مدد کے لیے اپنی لاجسٹک، خدماتی اور طبی صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: