روضہ مبارک عباس (ع)کی جانب سے شام میں بے گھر ہونے والے لبنانی شہریوں کو کھانا فراہم کرنے کے لیے ایک مرکزی مضیف قائم کیا جا رہا ہے

روضہ مبارک عباس (ع)کے وفد نے شام میں بے گھر ہونے والے لبنانی شہریوں کو روزانہ کھانا فراہم کرنے کے لیے ایک مرکزی مضیف قائم کرنے کے لئے کام شروع کر دیا ہے۔

شام میں حرم مقدس کے وفد کے سربراہ سید نافع نعمہ الموسوی نے کہا کہ ہم نے لبنان پر صیہونی افواج کے وحشیانہ حملوں کی وجہ سے شام میں بے گھر ہونے والے لبنانی بھائیوں کی مشکلات کو کم کرنے اور انھیں دن میں تین وقت کا کھانا فراہم کرنے کے لیے ایک مرکزی مضیف کے قیام پر کام شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "وفد نے شام میں اعلی دینی قیادت کے دفتر کے تعاون سے دو جگہیں مختص کیں ہیں، جن میں سے پہلی جگہ روضہ مبارک حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے قریب گیراج میں ہے کہ جہاں ایک سینٹرل کچن قائم کیا جا رہا ہے، اور دوسری جگہ ایک گودام ہے کہ جہاں عراق سے آنے والے امدادی قافلے اسرائیلی جاریت سے متاثرہ خاندانوں کو لاجسٹک سپورٹ اور کھانا فراہم کرتے ہیں۔"

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے نجف اشرف میں سکونت پذیر اعلیٰ دینی قیادت کی اپیل اور روضہ مبارک کے متولی شرعی سید احمد صافی کی ہدایات پرامدادی مہم کا آغاز کر رکھا ہے تاکہ لبنانی عوام کے مصائب کو کسی حد تک کم کرنے اور انھیں انسانی ضروریات باہم فراہم کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: