شعبہ حسینی شعائر سے وابستہ حسینی مواکب کی جانب سے لبنانی عوام کے لئے مالی عطیات و امداد وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے

مقامات مقدسہ کربلا کے شعبہ حسینی شعائر سے وابستہ حسینی مواکب کی جانب سے وحشیانہ اسرائیلی جارحیت کے سامنا کرنے والے لبنانی عوام کے مصائب کو کم کرنے اور ان کی انسانی ضروریات پوری کرنے کے لئے مالی عطیات و امداد وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے نجف اشرف میں سکونت پذیر اعلیٰ دینی قیادت کی اپیل کے بعد امدادی مہم کا آغاز کر رکھا ہے تاکہ لبنانی عوام کے مصائب کو کسی حد تک کم کرنے اور انھیں انسانی ضروریات باہم فراہم کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جا سکے۔

موکب انصار الحسین علیہ السلام سے تعلق رکھنے والے سید حمید زغیر نے کہا: "ہم برادر لبنانی عوام کی امداد کے لئے مالی عطیات و امداد جمع کر رہے ہیں اور ہم مختلف قسم کی غذائی اشیاء کے علاوہ دیگر روزمرہ زندگی نه بنیادی اشیاء جمع کرنے کا کام کر رہے ہیں۔ یہ امدادی مہم نجف اشرف میں سکونت پذیر اعلیٰ دینی قیادت کی اپیل اور مقامات مقدسہ کربلا کی ہدایات پر شروع کی گئی ہے ۔"

اس موقع پر ایک عطیہ دہندہ سید مرتضیٰ الیعقوبی نےکہا کہ "عراق کے مختلف علاقوں کے لوگ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے لبنانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے مصائب کو کم کرنے اور ان کے دکھوں پر مرہم رکھنے کے لئے اخلاقی حمایت کے ساتھ ساتھ مالی امداد جمع کر رہے ہیں تاکہ ان کی انسانی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔"

حسینی مواکب نے لبنانی عوام کی طرف مدد کا ہاتھ بڑھانے، امداد جمع کرنے کے لیے خصوصی جگہیں بنانے اور ملک کے مختلف علاقوں میں عطیات دینے کے خواہشمند افراد کے لیے کام کو آسان بنانے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کا شکریہ ادا کیا۔

روضہ مبارک حضرت عباس (ع)م ظلوم لبنانی شہریوں کی مدد کے لئے اپنے تمام تر ممکنہ وسائل استعمال کر رہا ہے اور روضہ مبارک نے خوراک، طبی سامان اور دیگر ضروری اشیاء جمع کرنے کے لیے اپنے ویئر ہاوسز اور ذخیرہ خانوں کو کھول دیا ہے، اورروضہ مبارک حضرت عباس (ع) قائم کردہ امدادی مراکز کے ذریعے بھی مالی مدد جمع کرنے کا عمل جاری ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ عطیات و امداد جمع کی جا سکے اور یہ امداد لبنان تک پہنچائی جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: