روضہ مبارک حضرت عباس (ع) اسرائیلی جارحیت سے متاثرہ لبنانی عوام کے مصائب و مشکلات کو کم کرنے اور انھیں راحت پہنچانے کے لیے تیسرا امدادی قافلہ روانہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
تیسرے امدادی قافلے میں ضروری غذائی اشیاء اور مختلف ضروریات زندگی سمیت لاجسٹک سپلائز شامل ہیں۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے نجف اشرف میں سکونت پذیر اعلیٰ دینی قیادت کی اپیل اور روضہ مبارک کے متولی شرعی سید احمد صافی کی ہدایات پرامدادی مہم کا آغاز کر رکھا ہے تاکہ لبنانی عوام کے مصائب کو کسی حد تک کم کرنے اور انھیں انسانی ضروریات باہم فراہم کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جا سکے۔
گذشتہ چند دنوں کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے اپنی امدادی مہم کے ایک حصے کے طور پر لبنانی شہریوں کی امداد کے لئے دو قافلے لبنان روانہ کیے جا چکے ہیں، جن میں ایک فیلڈ ہسپتال اور ایک موبائل میڈیکل یونٹ، ڈاکٹروں اور میڈیکل سٹاف پر مشتمل ٹیم، ادویات، کھانے پینے ، دیگر ضروریات زندگی اور لاجسٹک سپلائز شامل تھیں۔ اس کے علاوہ بے گھر ہوجانے والے لبنانی خاندانوں اور ریلیف کیمپس میں پناہ لینے والے متاثرہ خاندانوں کو کھانا فراہم کرنے کے لیے ایک مرکزی باورچی خانے تیار کیا جا رہا ہے۔ 36 ہزار لیٹر کی گنجائش والے 3 فیول ٹینکرز بھی اس امدادی قافلے کا حصہ تھے۔
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی یہ امدادی مہم عراقی حکومت اور متعلقہ اداروں کے تعاون سے ریلیف کمیٹی کے تیار کردہ منصوبے کے مطابقجاری رہے گی کونکہ روضہ مبارک اعلیٰ دینی قیادت کی اپیل اور روضہ مبارک کے متولی شرعی سید احمد صافی کی ہدایات پر
لبنانی عوام کو مدد فراہم کرنے کا خواہاں ہے ۔




