ساقي عطاشى كربلاء پروجیکٹ کے تحت افریقی ملک نائیجیریا میں ایک نئے کنویں کا افتتاح

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت نے ساقي عطاشى كربلاء پروجیکٹ کے تحت افریقی ملک نائیجیریا میں ایک نیا کنواں کھودا ہے۔
شعبہ فکرو ثقافت سے وابستہ سنٹر فار افریقن اسٹڈیز افریقی ممالک میں پانی کی قلت کو ختم کرنے کے لئےگزشتہ کافی عرصے سےساقي عطاشى كربلاء پروجیکٹ پر کام کر رہا ہے۔

سنٹر فار افریقن اسٹڈیز کے سید مسلم الجابری نے کہا، "اس پروجیکٹ کا مقصد پانی کی قلت کا شکار افریقی خاندانوں اور کمیونٹیز کی جانمب مدد کا ہاتھ بڑھانا اور غریب دیہاتوں، شہروں اور دور دراز کے علاقوں میں پانی فراہم کرنا، معیار زندگی کو بہتر بنانا اور زراعت کو ترقی دینا ہے۔ یہ پروجیکٹ مرکز کے وژن کا حصہ ہے، جس کا مقصد انسانی یکجہتی کو فروغ دینا اور ضرورت مندوں کی مدد کرنا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "ساقي عطاشى كربلاء پروجیکٹ کے تحت افریقی ملک نائیجیریا کے علاقے کدونا کے شہر مگرفی راگاسا میں 45ویں کنویں کی کھدائی کی گئی تھی، کیونکہ وہاں خشک سالی اور ناکافی وسائل کی وجہ سے پانی کی شدید قلت تھی اور اس نئے کنویں کا نام سیدہ فاطمہ الزہراء (علیہا السلام) رکھا گیا ہے۔"

اہل علاقہ نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور مرکز کے انتظامیہ کی جانب سے افریقی براعظم میں لوگوں کی خدمت کے لیے سال بھر چلنے والے انسانی منصوبوں اور پروگراموں پر شکریہ ادا کیا اوران منصوبوں کو بے حد سراہا۔

اب تک ساقي عطاشى كربلاء پروجیکٹ کے تحت تقریباً (13) افریقی ممالک میں (38) کنویں کھودے جا چکے ہیں۔۔

سنٹر فار افریقن اسٹڈیز بہت سے افریقی ممالک میں موجود اپنے کوارڈینیٹرز کے ذریعے انسانی، فکری، نظریاتی اور مذہبی پروگراموں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: