روضہ مبارک حضرت عباس (ع) نے عراقی ہلال احمر سوسائٹی کے تعاون سے طبی سامان اور ادویات پر مشتمل ایک امدادی کھیپ لبنان بھیجی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) نے عراقی ہلال احمر سوسائٹی کے تعاون سے طبی سامان اور ادویات پر مشتمل ایک امدادی کھیپ لبنان بھیجی ہے۔

یہ طبی امدای کھیپ روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی امدادی مہم کے ایک حصے کے طور پربھیجی گئی ہے، کہ جو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے نجف اشرف میں سکونت پذیر اعلیٰ دینی قیادت کی اپیل اور روضہ مبارک کے متولی شرعی سید احمد صافی کی ہدایات پر شروع کی ہے تاکہ لبنانی عوام کے مصائب کو کسی حد تک کم کرنے اور انھیں انسانی ضروریات باہم فراہم کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جا سکے۔

شام میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے وفد کے سربراہ سید نافع الموسوی نے کہا کہ "وفد نے عراقی ہلال احمر سوسائٹی کے تعاون سے لبنان کے لیے طبی امدادی کھیپ روانہ کی ہے، یہ امدادی کھیپ مختلف ادویات اور طبی سامان پر مشتمل ہے کہ جو وہاں موجود زخمیوں کے علاج کے لیے ضروری ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "یہ کھیپ صہیونی جارحیت سے متاثرہ لبنانی عوام کی مدد کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی طرف سے شروع کی گئی امدادی مہم کا حصہ ہے۔"

اس امدادی مہم کے ذریعےروضہ مبارک حضرت عباس (ع) لبنان میں وحشیانہ صہیونی جارحیت سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے خوراک، ضروریات زندگی اور طبی امداد فراہم کرنے کے لئے اپنے تمام تر لاجسٹک اور خدماتی استعمال کر رہا ہے تاکہ مشکل کی اس گھڑی میں مظلوم لبنانی عوام کے ساتھ کھڑا ہوا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: