روضہ مبارک حضرت عباس (ع) نے شام میں موجود زخمی لبنانیوں کے علاج کے لیے ایک خصوصی فیلڈ سپتال کھولا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد نے شام میں موجود زخمی لبنانیوں کے علاج کے لیے ایک خصوصی فیلڈ سپتال کھولا ہے ۔

وفد کےسربراہ سید نافع الموسوی نے کہا کہ "وفد نے ایک خصوصی فیلڈ ہسپتال کھولا ہے جہاں ماہر ڈاکٹرز اور طبی عملہ موجود ہے تاکہ لبنان میں صیہونی جارحیت کے نتیجے میں زخمی ہونے والے لبنانیوں کا علاج کیا جا سکے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی طرف سے لبنانی عوام کی مدد کے لیے شروع کی گئی امدادی مہم کے تحت ہے ایک فیلڈ ہسپتال اور ایک موبائل ہسپتال کھولے گئے ہیں ، جہاں زخمیوں کے علاج کے لئے ماہر ڈاکٹر زاور تربیت یافتہ عملے پر مشتمل ٹیموں کے علاوہ ایمبولینسیز اور ادویات بھی موجود ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے نجف اشرف میں سکونت پذیر اعلیٰ دینی قیادت کی اپیل اور روضہ مبارک کے متولی شرعی سید احمد صافی کی ہدایات پرامدادی مہم کا آغاز کر رکھا ہے تاکہ لبنانی عوام کے مصائب کو کسی حد تک کم کرنے اور انھیں انسانی ضروریات باہم فراہم کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: