شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے دیوانیہ کے ایک تعلیمی وفد کے لیے ثقافتی پروگرام کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ تعلقات عامہ نے دیوانیہ گورنریٹ کے ایک تعلیمی وفد کے لیے ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس متنوع ثقافتی پروگرام میں 60 طلباء اور اساتذہ نے شرکت کی۔

اس پروگرام کا انعقاد شعبہ تعلقات عامہ کے یونیورسٹی اینڈ اسکول ریلیشنز ڈویژن نے شعبہ فکری و ثقافتی امور کے القمر کلچرل فورم سینٹر کے تعاون سے کیا تھا۔

یونیورسٹی اینڈ اسکول ریلیشنز ڈویژن کےلیکچرر شیخ علی السعیدی نے کہا، "پروگرام میں وفد کے لئے (ثقافتی حملہ) کے عنوان سے ایک آگاہی لیکچر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا کہ جس میں نوجوانوں کی توقعات، موجودہ دور میں ان کے کردار اور ان پر عائد ذمہ داریوں پر بات چیت کی گئی۔"

انہوں نے مزید بتایا کہ "پروگرام میں مذاکرات اور تنازعات کے حل کے موضوع پر بھی گفتگو ہوئی۔ " اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ "روضہ مبارک حضرت عباس (ع) ہر وہ چیز فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتا جو عام طور پر معاشرے اور خاص طور پرنوجوانوں کے لیے فائدہ مند ہو ۔"

اس موقع پر امام حسین علیہ السلام یوتھ کلچرل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید منتظر البدیری نے کہا، "یہ پروگرام متنوع اور مفید تھا، کیونکہ یہ پروگرام متنوع اور مفید تھا، جس میں روضہ مبارک حضرت امام حسین (ع)اور حضرت عباس (ع) کی زیارت، الكفیل میوزیم اور الكفیل نرسریز کا دورہ بھی شامل تھا"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: