روضہ مبارک حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے ڈائریکٹر سید محسن حرب نے اس بات کی تصدیق کی ہےکہ روضہ مبارک حضرت عباس (ع) شام میں بے گھر ہونے والے لبنانیوں بھائیوں کو خوراک اور ضروریات زندگی سمیت طبی خدمات فراہم کر رہا ہے۔
سید محسن حرب نے یہ بات شام میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے وفد سے ملاقات کے دوران کی۔ روضہ مبارک کا یہ وفد اس وقت شام میں موجود ہےاور شام میں پناہ لینے والے بے گھر لبنانی افراد کو خوراک اور ضروریات زندگی سمیت طبی خدمات فراہم کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا، "روضہ مبارک حضرت عباس (ع) نے بے گھر ہونے والے لبنانی لوگوں کو امداد، خوراک اور صحت کی خدمات فراہم کرنے کے علاوہ لاجسٹک سپلائز فراہم کرنے میں پہل کی ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "عراقی عوام اور خاص طور پر عراق کے مقدس مقامات صیہونی جارحیت سے متاثرہ لبنانی بھائیوں کی مدد کے لیے فوری طور پر سامنے آئے ہیں۔"
سید محسن حرب نے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے انسانی ہمدردی اور حمایت کے اقدام کے لیے شکریہ ادا کیا جو کہ لبنانی عوام کے ساتھ برادرانہ اور نظریاتی تعلقات کی گہرائی کو ظاہر کرتا ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے نجف اشرف میں سکونت پذیر اعلیٰ دینی قیادت کی اپیل اور روضہ مبارک کے متولی شرعی سید احمد صافی کی ہدایات پرامدادی مہم کا آغاز کر رکھا ہے تاکہ لبنانی عوام کے مصائب کو کسی حد تک کم کرنے اور انھیں انسانی ضروریات باہم فراہم کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جا سکے۔





