روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے لبنانی عوام کے لئے مالی عطیات و امداد وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے لبنان پر وحشیانہ اسرائیلی حملوں سے متاثرہ لبنانی عوام کے مصائب کو کم کرنے اور انھیں راحت پہنچانے کی مہم کےتحت مالی عطیات و امداد وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے نجف اشرف میں سکونت پذیر اعلیٰ دینی قیادت کی اپیل اور روضہ مبارک کے متولی شرعی سید احمد صافی کی ہدایات پرامدادی مہم کا آغاز کر رکھا ہے تاکہ لبنانی عوام کے مصائب کو کسی حد تک کم کرنے اور انھیں انسانی ضروریات باہم فراہم کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جا سکے۔

گذشتہ چند دنوں کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے اپنی امدادی مہم کے ایک حصے کے طور پر لبنانی شہریوں کی امداد کے لئے دو قافلے لبنان روانہ کیے جا چکے ہیں، جن میں ایک فیلڈ ہسپتال اور ایک موبائل میڈیکل یونٹ، ڈاکٹروں اور میڈیکل سٹاف پر مشتمل ٹیم، ادویات، کھانے پینے ، دیگر ضروریات زندگی اور لاجسٹک سپلائز شامل تھیں۔ 36 ہزار لیٹر کی گنجائش والے 3 فیول ٹینکرز بھی اس امدادی قافلے کا حصہ تھے۔اس کے علاوہ بے گھر ہوجانے والے لبنانی خاندانوں اور ریلیف کیمپس میں پناہ لینے والے متاثرہ خاندانوں کو کھانا فراہم کرنے کے لیے ایک مرکزی باورچی خانے تیار کیا جا رہا ہے۔

حسینی مواکب نے لبنانی عوام کی طرف مدد کا ہاتھ بڑھانے، امداد جمع کرنے کے لیے خصوصی جگہیں بنانے اور ملک کے مختلف علاقوں میں عطیات دینے کے خواہشمند افراد کے لیے کام کو آسان بنانے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کا شکریہ ادا کیا۔

روضہ مبارک حضرت عباس (ع)مظلوم لبنانی شہریوں کی مدد کے لئے اپنے تمام تر ممکنہ وسائل استعمال کر رہا ہے اور روضہ مبارک نے خوراک، طبی سامان اور دیگر ضروری اشیاء جمع کرنے کے لیے اپنے ویئر ہاوسز اور ذخیرہ خانوں کو کھول دیا ہے، اورروضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے قائم کردہ امدادی مراکز کے ذریعے بھی مالی امداد جمع کرنے کا عمل جاری ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ عطیات و امداد جمع کی جا سکے اور یہ امداد لبنان تک پہنچائی جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: