روضہ مبارک حضرت عباس (ع) نے صیہونی جارحیت سے متاثرہ بے گھر ہونے والے لبنانی شہریوں کے کربلا پہنچنے والے پہلے قافلے کا استقبال کیا ہے۔ اس قافلے میں 170 افراد شامل ہیں۔
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شیخ الکلینی سروس کمپلیکس نے بے گھر لبنانی خاندانوں کے پہلے گروپ کا استقبال کیا ہے، اور کمپلیکس مصیبت زدہ لبنانی خاندانوں کی تمام ضروریات جن میں رہائش، خوراک، پانی، صحت کی دیکھ بھال اور نفسیاتی مدد شامل ہیں، پوری کرنے کے لئے تیار ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس (ع ) بے گھر ہونے والے لبنانی خاندانوں کے مزید قافلوں کے استقبال اور میزبانی کے لئے تیار ہے کہ جو کربلا کی طرف آرہے ہیں، اور اس مقصد کے لئے روضہ مبارک نے اپنی تمام سروسز سائٹس جن میں شیخ کلینی کمپلیکس، الالقامی کمپلیکس، اور ابا الفضل العباس (ع) کمپلیکس شامل ہیں، میں خصوصی انتظامات کئے ہیں۔
یہ قدم روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی طرف سے لبنانی عوام کی مدد کے لیے شروع کی گئی امدادی مہم کے ایک حصے کے طور پر اٹھایا گیا ہے، کہ جو نجف اشرف میں سکونت پذیر اعلیٰ دینی قیادت کی اپیل اور روضہ مبارک کے متولی شرعی سید احمد صافی کی ہدایات پرشروع کی گئی ہے تاکہ لبنانی عوام کے مصائب کو کسی حد تک کم کرنے اور انھیں انسانی ضروریات باہم فراہم کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جا سکے۔
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) لبنان میں ہوائی اور زمینی راستے سے انسانی امداد بھیجنے کے علاوہ شام اور عراق میں پناہ لینے والے
لبنانی شہریوں کوخوراک ،طبی امداد اور رہائش فراہم کرنے اور ان کے آرام اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اپنے تمام تر لاجسٹک اور خدماتی ذرائع بروئے کار لائے ہوئے ہے۔


