پاکستان میں شہید سید حسن نصر اللہ کے لیے مجلس ترحیم وفاتحہ خوانی کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے پاکستان میں شہید سید حسن نصراللہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔

پاکستان میں حرم مطہر کے نمائندے شیخ ناصر عباس نجفی نے کہا: " "روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے زیر اہتمام پاکستان کے صوبہ پنجاب میں سید حسن نصراللہ اور ان کے ساتھی شہداء کی ارواح کے ایصال ثواب کے لیے ایک مجلس کا انعقاد کیا گیا۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "یہ مجلس صوبے کے دینی مدارس کے طلباء کے تعاون سے منعقد کی گئی تھی کہ جس میں دینی مدارس کے اساتذہ ، طلباء ، علماء اور مؤمنین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مجلس کے اختتام پر اعلی دینی قیادت سید علی الحسینی السیستانی کی جانب سے سید نصراللہ کی شہادت پر بیان بھی پڑھا گیا۔"

فاتحہ خوانی کی اس مجلس کے انعقاد کا مقصد وحشیانہ حملوں کا سامنا کرنے والے لبنانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرنا ہے، لبنان میں اس وقت انسانی حقوق کی مکمل پامالی کرتے ہوئے رہائشی علاقوں اور نہتھے معصوم لوگوں کو بمباری کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: