حسینی مواکب کی جانب سے لبنانی عوام کے لئے مالی عطیات و امداد وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے

مقامات مقدسہ کربلا کے شعبہ حسینی شعائر سے وابستہ حسینی مواکب کی جانب سے وحشیانہ اسرائیلی جارحیت کے سامنا کرنے والے لبنانی عوام کے مصائب کو کم کرنے اور ان کی انسانی ضروریات پوری کرنے کے لئے ملک بھر سے مالی عطیات و امداد وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہےکہ جسے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے گوداموں میں جمع کیا جا رہا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) مظلوم لبنانی شہریوں کی مدد کے لئے اپنے تمام ترممکنہ وسائل استعمال کر رہا ہے اور روضہ مبارک نے خوراک، طبی سامان اور دیگر ضروری اشیاء جمع کرنے کے لیے اپنے ویئر ہاوسز اور گوداموں کو کھول دیا ہے۔

گذشتہ چند روز کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے اپنی امدادی مہم کے ایک حصے کے طور پر لبنانی شہریوں کے لئے سینکڑوں ٹن امدادی سامان پر مشتمل تین قافلے لبنان روانہ کیے جا چکے ہیں، جن میں ایک فیلڈ ہسپتال اور ایک موبائل میڈیکل یونٹ، ڈاکٹروں اور میڈیکل سٹاف پر مشتمل ٹیم، ادویات، کھانے پینے ، دیگر ضروریات زندگی اور لاجسٹک سپلائز شامل تھیں۔ اس کے علاوہ بے گھر ہوجانے والے لبنانی خاندانوں اور ریلیف کیمپس میں پناہ لینے والے متاثرہ خاندانوں کو کھانا فراہم کرنے کے لیے ایک مرکزی باورچی خانے تیار کیا جا رہا ہے۔ 36 ہزار لیٹر کی گنجائش والے 3 فیول ٹینکرز بھی اس امدادی قافلے کا حصہ تھے.

یہ امدادی مہم یہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے نجف اشرف میں سکونت پذیر اعلیٰ دینی قیادت کی اپیل اور روضہ مبارک کے متولی شرعی سید احمد صافی کی ہدایات پر شروع کی گئی ہے تاکہ لبنانی عوام کے مصائب کو کسی حد تک کم کرنے اور انھیں انسانی ضروریات باہم فراہم کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: