روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کا سنٹرل کچن شام میں موجود بے گھر لبنانیوں کو روزانہ 15,000 سے زیادہ کھانے کے پیکٹ فراہم کرتا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی ریلیف کمیٹی نے تصدیق کی ہے کہ روضہ مبارک کا سنٹرل کچن شام میں پناہ لینے والے لبنانی شہریوں کے لئے روزانہ 15 ہزار سے زائد فوڈ پیکٹس تیار کرتا ہے۔

کمیٹی کے رکن شیخ حیدر العارضی نے کہا، "شام میں حرم مقدس کا قائم کردہ مرکزی باورچی خانہ بے گھر لبنانیوں کو روزانہ 15,000 سے زیادہ کھانے کے پیکٹ فراہم کرتا ہے۔"
انہوں نے مزید بتایا کہ "کمیٹی بے گھر لبنانی شہریوں کو تین وقت کا کھانا فراہم کرنے کے لئے دن رات کام کر رہی ہے اور تیار کردہ کھانا ریلیف کیمپس میں انتہائی منظم انداز میں تقسیم کیا جا رہا ہے، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ریلیف کیمپس میں موجود ہر شخص کو باقاعدگی سے کھانا ملے۔"

شام میں موجود لبنانی مہاجرین کو طبی خدمات فراہم کرنے کا آغاز کیا جا چکاہے،اور اس مقصد کے لئے ایک فیلڈ ہسپتال قائم کیا گیا ہے جہاں تمام ضروری ادویات اور طبی سامان موجود ہے۔ اس کے علاوہ،بے گھر لبنانی شہریوں کو رہائش کی جگہیں فراہم کرنے کے لئے روضہ مبارک کی جانب سے متعدد ہوٹلز بھی بک کئے گئے ہیں ۔

گذشتہ چند روز کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے اپنی امدادی مہم کے ایک حصے کے طور پر لبنانی شہریوں کے لئے سینکڑوں ٹن امدادی سامان پر مشتمل تین قافلے لبنان روانہ کیے جا چکے ہیں، جن میں ایک فیلڈ ہسپتال اور ایک موبائل میڈیکل یونٹ، ڈاکٹروں اور میڈیکل سٹاف پر مشتمل ٹیم، ادویات، کھانے پینے ، دیگر ضروریات زندگی اور لاجسٹک سپلائز شامل تھیں۔ اس کے علاوہ بے گھر ہوجانے والے لبنانی خاندانوں اور ریلیف کیمپس میں پناہ لینے والے متاثرہ خاندانوں کو کھانا فراہم کرنے کے لیے ایک مرکزی باورچی خانہ قائم کیاہے۔ جبکہ 36 ہزار لیٹر کی گنجائش والے 3 فیول ٹینکرز بھی ان امدادی قافلوں کا حصہ تھے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے نجف اشرف میں سکونت پذیر اعلیٰ دینی قیادت کی اپیل اور روضہ مبارک کے متولی شرعی سید احمد صافی کی ہدایات پر شروع کی گئی ہے تاکہ لبنانی عوام کے مصائب کو کسی حد تک کم کرنے اور انھیں انسانی ضروریات باہم فراہم کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: