روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے سیکرٹری جنرل کی کربلا مقدسہ آنے والے مصیبت زدہ لبنانی خاندانوں سے ملاقات

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاءالدین نے لبنان پر جاری وحشیانہ اسرائیلی جاریت کے نتیجے میں کربلا مقدسہ آنے والے مصیبت زدہ لبنانی خاندانوں سے ملاقات کی ہے۔

سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاءالدین نے کہا،" روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کےمتولی شرعی سید احمد صافی کی خصوصی ہدایات پر ہم نے کربلا آنے والے بے گھر لبنانی خاندانوں سے ملاقات کی ہے تاکہ ان سے یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے، ان کی ضروریات معلوم کی جا سکیں اور انہیں ضروری مدد فراہم کی جا سکے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ " یہ ملاقات روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی طرف سے لبنانی عوام کی مدد کے لیے شروع کی گئی امدادی مہم کے ایک حصے کے طور پر اکی گئی ہے، کہ جو نجف اشرف میں سکونت پذیر اعلیٰ دینی قیادت کی اپیل اور روضہ مبارک کے متولی شرعی سید احمد صافی کی ہدایات پرشروع کی گئی ہے تاکہ لبنانی عوام کے مصائب کو کسی حد تک کم کرنے اور انھیں انسانی ضروریات باہم فراہم کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جا سکے۔

سکریٹری جنرل نےکہا کہ ،"روضہ مبارک حضرت عباس (ع) نے لبنان پر جاری وحشیانہ اسرائیلی حملوں کی وجہ سےبے گھر ہونے والوں لبنانی شہریوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی ہیں، جن کی ذمہ داریوں میں مصیبت زدہ لبنانی شہریوں کا استقبال کرنا، انھیں رہائش فراہم کرنا اور ان کی غذائی و طبی اور دیگر ضروریات زندگی کو پورا کرنا شامل ہے۔ اس کے علاوہ وضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے ایک امدادی وفد بھی شام بھیجا گیا ہے تاکہ وہاں پناہ لینے والے بے گھر لبنانی افراد کو خوراک اور طبی امداد فراہم کی جا سکے اور ان زخمیوں کا علاج کیا جا سکے جو اس وحشیانہ حملوں کا شکار ہوئے ہیں۔"

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) نے بے گھر لبنانی خاندانوں کے استقبال اور میزبانی کے لئے اپنی تمام سروسز سائٹس جن میں شیخ کلینی کمپلیکس، العلقمی کمپلیکس اور ابا الفضل العباس (ع) کمپلیکس شامل ہیں، میں خصوصی انتظامات کئے ہیں اور یہ تمام سروس کمپلیکس مصیبت زدہ لبنانی خاندانوں کی تمام ضروریات جن میں رہائش، خوراک، پانی، صحت کی دیکھ بھال اور نفسیاتی مدد شامل ہیں، پوری کرنے کے لئے تیار ہیں۔

گذشتہ چند روز کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے اپنی امدادی مہم کے ایک حصے کے طور پر لبنانی شہریوں کے لئے سینکڑوں ٹن امدادی سامان پر مشتمل تین قافلے شام اور لبنان روانہ کیے جا چکے ہیں، جن میں ایک فیلڈ ہسپتال اور ایک موبائل میڈیکل یونٹ، ڈاکٹروں اور میڈیکل سٹاف پر مشتمل ٹیم، ادویات، کھانے پینے ، دیگر ضروریات زندگی اور لاجسٹک سپلائز شامل تھیں۔ اس کے علاوہ بے گھر ہوجانے والے لبنانی خاندانوں اور ریلیف کیمپس میں پناہ لینے والے متاثرہ خاندانوں کو کھانا فراہم کرنے کے لیے ایک مرکزی باورچی خانے تیار کیا جا رہا ہے۔ 36 ہزار لیٹر کی گنجائش والے 3 فیول ٹینکرز بھی اس امدادی قافلے کا حصہ تھے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: