مرکزی پروگرام کے ضمن میں مذہبی اور ثقافتی لیکچرز سمیت متعدد تقریبات و سرگرمیوں کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی مرکزی پروگرام کمیٹی کی جانب سے روضہ مبارک سے منسلک سٹاف کے لیے منعقد کئے جانے والے پروگرام میں مذہبی اور ثقافتی لیکچرز سمیت متعدد تقریبات و سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔

یہ پروگرام روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ پائیدار ترقی کے تعاون سے مرکزی پروگرام کمیٹی کے زیر اہتمام منعقد کیا جاتا ہے، اور اس کا مقصد شرکاء کے فکری، مذہبی اور ثقافتی علم میں اضافہ کرنا ہے۔

پروگرام کے کوآرڈینیٹر، جناب اکرم حسین علی نے کہا، "یہ پروگرام مختلف سرگرمیوں پر مشتمل ہے، جن میں دینی اور ثقافتی لیکچرزکے علاوہ روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے متعدد شعبہ جات میں ورکشاپس کا انعقاد بھی شامل ہے ۔"

انہوں نے مزید کہا، "مرکزی پروگرام کمیٹی کی طرف سے پیش کیا جانے والا یہ پروگرام اہم اور ترقیاتی اقدامات میں سے ایک ہے۔ اس پروگرام میں ہر ہفتے پانچ دن متعدد شعبہ جات کے تقریباً (80) ملازمین شرکت کرتے ہیں اور اس پروگرام کا ہدف روضہ مبارک سے منسلک تمام عملے کو آئندہ ہفتہ وار پروگراموں میں شریک کرنا ہے۔ اس پروگرام میں مذہبی، ثقافتی اور تفریحی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ترقیاتی ورکشاپس، مختلف مقابلوں کا انعقاد اور مقامات مقدسہ کے منصوبوں کے دورے شامل ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "اس پروگرام کا مقصد ایک علمی ماحول پیدا کرنا ہے جو اراکین کو اپنے خیالات اور آئیڈیاز پر تبادلہ خیال کرنے اور آپس میں تجربات کا تبادلہ کرنے کے قابل بناتا ہے، اراکین کی فکری اور ثقافتی سطح کو بلند کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ پروگرام انہیں حرم مقدس کی علمی، تعلیمی، خدماتی، زرعی اور صنعتی منصوبوں اور سرگرمیوں سے آگاہ کرتا ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: