روضہ مبارک حضرت عباس (ع) نے زائرین اور شہریوں کی خدمت کے لیے متعدد سروس کمپلیکس اور سائٹس قائم کی ہیں۔
زائرین کی خدمت کے لئے قائم کی جانے والی یہ سائٹس اور سروس کمپلیکس کربلا مقدسہ کی جانب جانے والی سڑکوں پر پھیلے ہوئے اہم خدماتی مقامات میں سے ہیں۔
ابو الفضل العباس (ع) کمپلیکس
ابو الفضل العباس (ع) کمپلیکس روضہ مبارک حضرت عباس کی اہم ترین سروس سائٹس میں سے ایک ہے اور (نجف-کربلا) روڈ پر واقع ہے۔
اس کمپلیکس میں مردوں کے لیے چار ہال ہیں اور ہر ایک میں 1200 سے زائد زائرین کی گنجائش ہے، جبکہ خواتین کے لیے دو ہال ہیں، کہ جہاں تقریباً 4000 زائرین قیام کر سکتے ہیں۔ اس کمپلیکس میں ایک مرکزی باورچی خانہ، دو آئس فیکٹریاں، طبی مرکز اور پانی صاف کرنے کے لئے واٹر فلڑیشن پلانٹ بھی ہے۔
یہ کمپلیکس سارا سال لاکھوں زائرین کو خدمات فراہم کرتا ہے خاص طور پر زیارت اربعین کے موقع پردسیوں ہزاروں زائرین ان خدمات سے استفادہ کرتے ہیں۔
العلقمی کمپلیکس
یہ کمپلیکس (بابل-کربلا) روڈ پر واقع ہے، اور زائرین، مردوں اور خواتین دونوں کو خدمات فراہم کرتا ہے۔ یہ کمپلیکس بھی سارا سال لاکھوں زائرین کو خدمات پیش کرتا ہے اور عشرہ محرم اور زیارت اربعین کے موقع پر دنیا بھر سے آئے ہوئے زائرین یہاں قیام کرتے ہیں خاص طور پر زیارت اربعین کے دوران روزانہ 300,000 سے زائد زائرین ان خدمات سے استفادہ کرتے ہیں۔ اس سروس کمپلیکس میں زائرین کے لیے تمام سہولیات موجود ہیں۔
شیخ الکلینی کمپلیکس
(بغداد-کربلا) روڈ پر واقع شیخ الکلینی کمپلیکس سال بھر اپنی خدمات فراہم کرتا رہتا ہے، خاص طور پر اربعین کے ایام میں، جب یہ 13 دن تک مسلسل خدمات پیش کرتا ہے۔
کمپلیکس میں چار ہال ہیں جن میں سے ہر ایک کا رقبہ 800 مربع میٹر ہے، اور مرکزی باورچی خانے کے ساتھ ایک بہت بڑا ڈائننگ ہال بھی ہے۔ یہ کمپلیکس بڑی مناسبات کے دوران زائرین کے آرام اور قیام کے لئے ایک اہم مقام ہے۔
یہ کمپلیکس روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی تقریبات، فیسٹیولز اور کانفرنسوں میں شرکت کرنے والے وفود کا استقبال اور میزبانی بھی کرتا ہے۔
ام البنین (سلام اللہ علیہا)کمپلیکس
ام البنین (سلام اللہ علیہا)، جو کہ نجف-کربلا روڈ پر واقع ہے، خدماتی، طبی، اور ثقافتی مواکب کا مجموعہ ہے، جو روزانہ ہزاروں زائرین کو خدمات فراہم کرتا ہے اور یہ العمید یونیورسٹی میں ہے۔
امام الہدی (ع) کمپلیکس
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی خدمات امام الہدی علیہ السلام کمپلیکس کے قیام کے ذریعے کربلا شہرکے مرکز تک پھیل گئی ہیں، کہ جو زائرین، وفود اور اہم شخصیات کا استقبال اور میزبانی کرتا ہے۔
کمپلیکس کا رقبہ 1000 مربع میٹر ہے اور اس میں 100 سے زائد کمرے، ہالز، اور صحت کی سہولیات موجود ہیں۔
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کا مضیف
روضہ مبارک کی خدمات صرف یہیں تک محدود نہیں ہیں بلکہ روضہ مبارک کے اندر واقع مضیف بھی ہر روز اور سارا سال زائرین کو کھانے کی خدمات فراہم کرتا ہے۔ زیارت اربعین کے دوران یہ خدمات کئی گنا بڑھ جاتی ہیں اور گذشتہ سال ایام اربعین کے دوران
مضیف کی جانب سے فراہم کردہ کھانوں کی تعداد 5 ملین سے زیادہ تک پہنچ گئی تھی ۔
امام صادق علیہ السلام کمپلیکس
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے بہترین خدمات کی فراہمی اور معاملات کو ایک مثالی انداز میں چلانے کے لیے امام صادق (علیہ السلام) کمپلیکس قائم کیا گیاہے،اور یہاں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے تمام شعبہ جات ، ڈویژنز اور ادارووں کے مرکزی دفاتر ہیں۔ یہ کمپلیکس تقریباً 1395 مربع میٹر پر محیط اور دس فلورز پر مشتمل ہے ۔ یہ کمپلیکس خدمات کے انتظام و فراہمی کی نگرانی کرتا ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) نے کربلا گورنریٹ کے اندر اور باہر صاف اور صحت بخش پانی کی فراہمی کے لئے مختلف پیداواری صلاحیت اور سائز کے 35 (RO) اسٹیشنزقائم کیے ہیں، جس نے شہریوں کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔ اس کے علاوہ شہریوں کو صحت کی سہولیات اور علاج فراہ کرنے کے لئے کربلا مقدسہ اور اس کے اطراف میں 12 سے زائد طبی مراکز بھی قائم کیے گئے ہیں۔
