(منابر النور) منصوبے کے ضمن میں دارالحکومت بغداد میں قرآنی محفل کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن کمپلیکس کی جانب سے (منابر النور) منصوبے کے ضمن میں دارالحکومت بغداد میں قرآنی محفل کا انعقاد کیا گیا ہے۔

(منابر النور) منصوبے کے تحت منعقد ہونے والی یہ بابرکت محافل قرآن کمپلیکس کے قرآنی پروجیکٹس سینٹر کے زیر اہتمام منعقد کی جاتی ہیں۔

یہ قرآنی محفل دارلحکومت بغداد کے علاقے الشعلة میں دار الإمام الحسين (عليه السلام) الفكرية کے تعاون سے منعقد کی گئی تھی جس میں بچوں، جوانوں اور بزرگوں کے ساتھ ساتھ اعلی مذہبی، سماجی اور علمی شخصیات نے شرکت کی ۔
اس پر نور محفل میں پہلے اجتماعی قرآن خوانیہوئی جس کے بعد حاضرین نے درج ذیل قاری حضرات کی پر تاثیر آوازوں میں تلاوت قرآن پاک سماعت کی۔
قاری سيد محمد رضا الزبيدي ان کا تعلق روضہ مبارک امام حسین (ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس (ؑع) سے ہے۔
قاری سید عمار الحلی، ان کا تعلق روضہ مبارک حضرت عباس (ؑع) سے ہے۔
قاری سيد سجاد حسين، ان کا تعلق بھی روضہ مبارک حضرت عباس (ؑع) سے ہے۔
قاری سيد أحمد عاد، ان کا تعلق دار الإمام الحسين (عليه السلام) الفكرية سے ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز کی جانب سے قرآنی تعلیمات اور معاشرے میں قرآن کلچر کی فروغ کے لئے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ قرآن مرکز کی جانب سے سالانہ ماہانہ اور ہفتہ وار بنیادوں پر قرآن پاک سے متعلق مختلف طرح کی سرگرمیاں جاری رہتی ہیں۔ منابر النور پروجیکٹ انہی منصوبوں کا حصہ ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت کربلا، عراق اور بیرون ممالک قرآن فورمز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: