شروع کی گئی امدادی مہم میں شریک ہے۔
کمپنی کے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ میڈیا جناب محمد العطار نے کہا، " نور الکفیل کمپنی نے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے تعاون سے خوراک، پانی اوردیگر ضروریات زندگی پر مشتمل امدادی گاڑیاں روانہ کرنے کا آغاز کیاہے تاکہ اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کی وجہ سے متاثرہ اور بے گھر ہونے والے لبنانی عوام کو ضروری انسانی اور طبی امداد فراہم کی جا سکے اور ان کی تکالیف کو کم کیا جا سکے۔"
انہوں نے مزید کہا، "کمپنی نے اپنی گاڑیاں بھی روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کو فراہم کی ہیں تاکہ شام میں بے گھر لبنانیوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے گوداموں سے امدادی سامان کو شام پہنچایا جا سکے۔"
گذشتہ چند روز کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے اپنی امدادی مہم کے ایک حصے کے طور پر لبنانی شہریوں کے لئے سینکڑوں ٹن امدادی سامان پر مشتمل تین قافلے شام اور لبنان روانہ کیے جا چکے ہیں، جن میں ایک فیلڈ ہسپتال اور ایک موبائل میڈیکل یونٹ، ڈاکٹروں اور میڈیکل سٹاف پر مشتمل ٹیم، ادویات، کھانے پینے ، دیگر ضروریات زندگی اور لاجسٹک سپلائز شامل تھیں۔ اس کے علاوہ بے گھر ہوجانے والے لبنانی خاندانوں اور ریلیف کیمپس میں پناہ لینے والے متاثرہ خاندانوں کو کھانا فراہم کرنے کے لیے ایک مرکزی باورچی خانے تیار کیا جا رہا ہے۔ 36 ہزار لیٹر کی گنجائش والے 3 فیول ٹینکرز بھی اس امدادی قافلے کا حصہ تھے.
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) نے کربلا مقدسہ پہنچنے والے بے گھر لبنانیوں کا بھی استقبال کیا ہے، اور انہیں اپنے سروس کمپلیکشز اور ہوٹلوں میں ٹھہرایا ہے، اور بے گھر لبنانیوں کی متوقع آمد کے پیش نظر مزید ہوٹل بھی کرائے پر لیے گئے ہیں۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی اس امدادی مہم کا مقصد لبنانی عوام کو غذائی، مالی، اور طبی امداد فراہم کرنا ہے، تاکہ اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مدد کی جا سکے۔