حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے مجلس عزاء اور لبنان سے آئے ہوئے عراقی مہمانوں کی شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے ایک مجلس عزاء منعقد کی گئی کہ جس میں لبنانی مہمانوں نے شرکت کی۔

یہ مجلس عزاء روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی ریلیف کمیٹی نے شعبہ تعلقات عامہ کے تعاون سے منعقد کی تھی۔

مجلس کے خطیب شیخ محمد درویش عاملی نے کہا کہ "یہ مجلس عزاء حضرت فاطمہ الزہرا (سلام اللہ علیہا) کے یوم شہادت کی مناسبت سے منعقد کی گئی تھی، جس میں لبنانی مہاجرین کے ایک گروپ نے شرکت کی، کہ جو صہیونی جارحیت کی وجہ سے اپنے گھر بار چھوڑ کرعراق آئے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "مجلس میں مختلف موضوعات پر بات کی گئی جن میں حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے فضائل، ان کی سیرت مبارکہ، ان کے علم، فصاحت و بلاغت، اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے نزدیک ان کا مقام و مرتبہ شامل ہیں۔ نیز نبوت اور امامت کے دفاع کے لیے آپ کی جانب سے پیش کی جانے والی عظیم قربانیوں اور آپ پر ڈحائے جانے والے مظالم کو بھی بیان کیا گیا۔"

انہوں نے مزید کہا، "یہ مجلس عزاء اہل بیت علیہم السلام کے ایام و مناسبات کے احیاء، ان کی سیرت اطہار اور خاص طور پر حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا پر ڈھائے جانے والے مظالم کو بیان کرنے کے لیے منعقد کی گئی ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: