شعبہ طبی امور نے لبنانی مہمانوں کو علاج اور طبی خدمات فراہم کرنے کے لئے خصوصی طبی مراکز قائم کیے ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ طبی امور نے لبنانی مہمانوں کو علاج اور طبی خدمات فراہم کرنے کے لئے خصوصی طبی مراکز قائم کیے ہیں۔

شعبہ طبی امور کی سربراہ ڈاکٹرهيفاء تمیمی نے بتایا کہ "شعبہ طبی امور نے شیخ کلینی کمپلیکس کہ جہاں متعدد لبنانی خاندان موجود ہیں، میں خواتین اور مردوں کے لیے دو طبی مراکز قائم کئے ہیں اور ایک ایمبولینس فراہم کی ہے ۔" انہوں نے مزید کہا کہ "یہ طبی مراکز 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں تاکہ عراقی مہمانوں کو طبی خدمات فراہم کی جا سکیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "ان طبی مراکز کو تمام ضروری طبی آلات اور سامان فراہم کیا گیا ہے اور مہمانوں کی طبی ضروریات اور انہیں درکار ادویات کا اندراج بھی کیا جا رہا ہے۔"

ڈاکٹر تمیمی نے اس بات پر زور دیا کہ "ریذیڈنٹ ڈاکٹر کے ساتھ کام کرنے والی میڈیکل کمیٹیوں کو ہدایت دی گئی ہیں کہ وہ روضہ مبارک کی طرف سے فراہم کردہ ان کی جگہوں پر مہمانوں کو طبی خدمات اور مشورے فراہم کریں، اور ان کی صحت و طبی حالت کی باقاعدہ نگرانی کی جائے تاکہ خواتین اور مردوں کے طبی ریکارڈز مرتب کئے جا سکیں۔"

ڈاکٹر تمیمی کے مطابق روضہ مبارک تمام زائرین، خصوصا لبنانی مہمانوں کو بہترین طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ ان خدمات سے مستفید ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اور اب تک تقریباً 200 مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: