روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے کربلا میں مختلف اقسام کے پودوں اور درختوں کی شجر کاری


کربلا شہر کی خوبصورتی میں اضافے اور اس شہر کو فضائی آلودگی سے محفوظ رکھنے کے لئے حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے پلانٹ نرسیوں کے شعبے نے گزشتہ چند ہفتوں سے کربلا شہر کی سڑکوں، چوراہوں اور پارکوں وغیرہ میں زینت اور سجاوٹ کے لئے لگائے جانے والے مختلف اقسام کے پودوں اور درختوں کی شجر کاری کا عمل شروع کیا ہوا ہے کہ جس کے تحت روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی نرسریوں سے حاصل ہونے والے ہزاروں پودوں کو مختلف جگہوں پر لگایا جا چکا ہے اور مزید پودوں کی شجرکاری کا عمل جاری ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے جاری شجرکاری مہم کے انچارج رعد حزيران نے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہم نے شجر کاری کے حوالے سے جو منصوبہ تشکیل دیا تھا اس منصوبے کا ایک جزء کربلا میں آرائش اور زینت کے لئے لگائے جانے والے پودوں کی بے شمار ایسی اقسام شجرکاری کرنا ہے کہ جو عراق کے موسم میں اچھی طرح نشوونما پا سکتے ہیں لہٰذا اس مقصد کے لئے روضہ مبارک کی نرسریوں میں موجود پودوں کی پیدوار میں اضافہ کیا گیا اور دوسرے ممالک سے بھی بہت سے پودے درآمد کئے گئے ہیں اور اب اسی منصوبے کو عملی صورت دینے کے لیے کام جاری ہے، روضہ مبارک کا عملہ لگائے جانے والے پودوں کی سارا سال نگہداشت کا کام بھی سرانجام دیتا ہے۔
یہ بات واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی نرسریوں سے کربلا اور دوسرے شہروں کی بلدیہ اور دوسرے مختلف ادارے اکثر و بیشتر پودے خریدتے رہتے ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ روضہ مبارک کی نرسریوں میں عراق کے موسم کے مطابق دنیا میں موجود اِن ڈور اور آؤٹ ڈور پودوں کی بے شمار اقسام موجود ہیں اور یہ اقسام عراق کی کسی بھی دوسری نرسری میں اتنی بڑی تعداد میں موجود نہیں ہیں۔ روضہ مبارک کے زراعت اور شجر کاری کے مختلف شعبے ناصرف آرائشی پودوں کی پیدوار میں اضافہ کر رہے ہیں بلکہ بہت سے پھولوں، سبزیوں اور اناج کی زراعت کا کام بھی سر انجام دے رہے ہیں جس سے ناصرف مقامی سطح پر لوگوں کی ضروریات پوری ہو رہی ہیں بلکہ اس حوالے سے خود کفالت کی جانب بھی قدم آگے بڑھ رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: