روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے قرآن علمی کمپلیکس نے مستنصریہ یونیورسٹی کے ساتھ قرآنی شعبے میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بات چیت قرآن علمی کمپلیکس اور عراقی یونیورسٹیوں کے درمیان مشترکہ تعاون کو بڑھانے کے فریم ورک کے تحت قرآن انسٹی ٹیوٹ /بغداد برانچ کے وفد کے مستنصریہ یونیورسٹی کے دورے کے دوران کی گئی۔
انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر جناب نبیل السعدی نے کہا کہ اس دورے میں یونیورسٹی کے کالج آف ایجوکیشن کےپرنسپل ڈاکٹر طارق ہاشم کے ساتھ ملاقات ہوئی کہ جس میں قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے کالج کے مختلف شعبہ جات اور دیگر یونیورسٹیوں میں منعقد کی جانے والی قرآنی سرگرمیوں پر بات چیت کی گئی، تاکہ طلباء میں قرآنی ثقافت کو فروغ دیا جا سکے۔"
انہوں نے مزید کہا: "انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے المستنصریہ یونیورسٹی اور دیگر عراقی یونیورسٹیوں میں جو قرآنی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی، ان میں قرآنی مقابلے، محافل، قرآنی سمینارز اور تعلیمی ورکشاپس شامل ہیں، تاکہ طلباء میں قرآنی ثقافت کو پھیلایا جائے اور قرآن مجید اور اہل بیت (علیہم السلام) کی تعلیمات کے مطابق ان میں آگاہی اور شعور پیدا کیا جا سکے۔ "
انہوں نے کہا، "قرآن انسٹی ٹیوٹ نوجوانوں میں، خاص طور پر یونیورسٹی کے طلباء میں قرآنی آگہی کو بڑھانے کے لئے پر عزم ہے، تاکہ وہ قرآن کریم کے پیغام اور ثقافت کو پھیلانے میں کردار ادا کر سکیں۔"



