جگر گوشہ رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی المناک شہادت ( بمطابق پہلی روایت ) کے موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ خطابت و حسینی تبلیغ کی جانب سے تین روزہ مرکزی مجلس عزاء کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔
اس سلسلے کی پہلی مجلس روضہ مبارک کےصحن اطہر میں منعقد کی گئی کہ جس سے سيد حسن الموسوي نے خطاب کیا۔ مجلس میں مومنین و زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مجلس میں مختلف موضوعات پر بات کی گئی جن میں حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے فضائل، ان کی سیرت مبارکہ، ان کے علم، فصاحت و بلاغت، اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے نزدیک ان کا مقام و مرتبہ شامل ہیں۔مجلس میں نبوت اور امامت کے دفاع کے لیے آپ کی جانب سےپیش کی جانے والی عظیم قربانیوں اور آپ پر ڈحائے جانے والے مظالم کو بھی بیان کیا گیا۔"





