شام میں پناہ لینے والے بے گھر لبنانی شہریوں نے نجف میں اعلیٰ دینی قیادت اور روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کو ان مشکل ترین حالات میں انسانی امداد کی مسلسل فراہمی پرشکریہ کے خطوط بھیجے ہیں ۔
بعلبک سے تعلق رکھنے والے جناب علی رباح نے کہا کہ ہم نجف کی اعلیٰ دینی قیادت اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جن کی بروقت امدادی کوششیں کی وجہ سےمشکل ترین حالات میں بھی ہم تک خوراک ، طبی امداد اور دیگر ضروریات زندگی پہنچ پائیں۔ عراق میں اعلی دینی قیادت اور مقامات مقدسہ کی طرف سے جس طرح لبنانی عوام کو مدد و حمایت ملی ہے وہ کسی نے بھی فراہم نہیں کی ہے ۔"
انہوں نے مزید کہا، "روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی طرف سے فراہم کی جانے والی امداد میں طبی آلات و ادویات، خوراک، بچوں کے لیے سامان، کمبل ، بستر ،خیمے، رہائش گاہیں اور دیگر لاجسٹک ضروریات شامل ہیں۔"
اپنی طرف سے محترمہ سوزان شرف الدین نے کہا، "ہم اعلیٰ دینی قیادت کے شکر گزار ہیں کہ جس نے آزمائش مکی اس گھڑی میں ہمارا ساتھ دیا، ہم بیان نہیں کر سکتے کہ ہم اس امداد کے لیے کتنے شکر گزار ہیں جو ہمیں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی طرف سے فراہم کی جا رہی ہے اور جس نے عراق اور عراق سے باہر بھی ہماری طرف مدد کا ہاتھ بڑھانے میں دیر نہیں کی۔"
اسی تناظر میں میڈیا پروفیشنل جنان المصري نے کہا کہ "روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے متولی شرعی سید احمد صافی ہدایات پر حرم مقدس کی جانب سے کی جانے والی امدادی کوششوں اور لبنانی خاندانوں کی میزبانی سے ہم ایسا محسوس کر رہے ہیں کہ جیسے ہم اپنے گھر پر ہیں، اور اس محبت اس خلوص نے ہمیں وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں بے گھر ہونے کے سانحے کو بھولا دیا ہے۔"
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی طرف سے اسرائیلی جاریت سے متاثرہ لبنانی عوام کی مدد کے لیے شروع کی گئی امدادی مہم جنگ سے متاثر ہونے والوں کو تعاون اور امداد فراہم کرنے کے لیے جاری انسانی کوششوں کا تسلسل ہے، اور دونوں ممالک بالخصوص عراقی اور لبنانی عوام کے درمیان یکجہتی کی علامت ہے۔ یہ امدادی مہم روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے نجف اشرف میں سکونت پذیر اعلیٰ دینی قیادت کی اپیل اور روضہ مبارک کے متولی شرعی سید احمد صافی کی ہدایات پر شروع کی ہے تاکہ لبنانی عوام کے مصائب کو کسی حد تک کم کرنے اور انھیں انسانی ضروریات باہم فراہم کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جا سکے۔









