شام میں موجود روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد نے حالیہ صیہونی حملوں کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے لبنانی خاندانوں کے لیے انسانی امداد کا ایک قافلہ شام کے شہرحمص روانہ کیا ہے۔
یہ اقدام روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے لبنانی عوام کی مدد کے لیے شروع کی گئی امدادی مہم کا حصہ ہے، کہ جو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے نجف اشرف میں سکونت پذیر اعلیٰ دینی قیادت کی اپیل اور روضہ مبارک کے متولی شرعی سید احمد صافی کی ہدایات پر شروع کی ہے تاکہ لبنانی عوام کے مصائب کو کسی حد تک کم کرنے اور انھیں انسانی ضروریات باہم فراہم کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جا سکے۔
وفد کے سربراہ سید نافع الموسوی نے کہا: "روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کا ایک امدادی قافلہ شام کے دارالحکومت دمشق سے حمص میں بھیجا گیا ہے کہ جہاں صیہونی حملوں کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے سینکڑوں لبنانی خاندان پناہ لئے ہوئے ہیں۔ "
انہوں نے مزید کہا کہ یہ قافلہ پانچ ٹرکوں پر مشتمل ہے کہ جو غذائی اور طبی امداد کے علاوہ دیگر انسانی ضروریات لیکر شام کے شہر حمص روانہ ،یا گیا ہے۔اس امداد حمص میں خصوصی گوداموں میں رکھا جائے گا اور پھر انہیں وہاں سےبے گھر لبنانی خاندانوں میں تقسیم کیا جائے گا۔
وضہ مبارک حضرت عباس(ع) ) شام اور لبنان میں فوری انسانی امداد بھیجنےکے لئے اپنی تمام تر صلاحیت کو بروئے کار لا رہا ہے تاکہ اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کی وجہ سے بے گھر اور متاثرہ لوگوں کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے اور ان کی انسانی ضروریات پوری کی جا سکیں۔



