روضہ مبارک امام حسین (ع) اورحضرت عباس (ع) کے خدام نے حضرت فاطمہ الزہرا (سلام اللہ علیہا) کے یوم شہادت( بمطابق پہلی روایت) کے موقع پر ایک ماتمی جلوس نکالا۔
اس جلوس عزاء میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن سید جواد الحسناوی، سینئر عہدیداران، خدام اور زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ فکری اور ثقافتی امور کے سربراہ سید عقیل ال یاسری نے کہا کہ "جلوس کا آغاز روضہ مبارک حضرت ابی الفضل العباس علیہ السلام سے ہوا کہ جو مابین الحرمین سے ہوتا ہوا روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام پہنچا ، جہاں امام حسین علیہ السلام کے حرم کے خدام بھی اس عزاداری میں شریک ہو گئے۔ جلوس کے آخر میں مجلس عزاء منعقد ہوئی کہ جس میں خدام اور مومنین و زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور امام حسین علیہ السلام کو ان کی والدہ کی المناک شھادت کا پرسہ پیش کیا۔جلوس کا اختتام اس مصیبت عظمی کو یاد کرتے ہوئے نوحہ خوانی پر ہوا۔"









