روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں مذہبی رہنمائی ڈویژن برائے خواتین نےحضرت فاطمہ زہراء(عليها السلام) کی المناک شہادت بمطابق پہلی روایت کی یاد میں خواتین زائرین کے لیے مجلس عزاء کا انعقاد کیا۔
مذہبی رہنمائی ڈویژن کی سربراہ سیدہ عذراء الشامي نے کہا، "روضہ مبارک ابا الفضل العباس علیہ السلام کے امام موسیٰ کاظم( ع) بیسمینٹ میں منعقد ہونے والی اس مجلس عزاء کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس کے بعد صدیقہ الکبریٰ حضرت فاطمہ زہراء (سلام اللہ علیہا) کی زیارت پڑھی گئی۔
انہوں نے مزید کہا، " اس کے بعد ہماری خطیبہ نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے سیدۃ النساء العالمین کی حیات طیبہ کے متعدد پہلووں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث کا حوالہ دیتے پوئے آپ کے بلند مقام و مرتبہ پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے آپ (سلام اللہ علیہا) کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں اور آپ پر ڈھائے جانے والے مظالم کو بیان کیا اور بتایا کہ آپ (سلام اللہ علیہا) نے نبوت اور امامت کے دفاع کے لیے عظیم قربانیوں پیش کیں۔"
انہوں نے مزید کہا، "مجلس کے اختتام پر آپ کی مظلومیت اور مصیبتوں کو یاد کرتے ہوئے نوحہ خوانی کی گئی۔"
انہونے بتایا کہ "ڈویژن نے بچوں کے لیے (براعم الکفیل) پروگرام کا انعقاد بھی کیا، جس میں مختلف سرگرمیاں شامل تھیں، جو حضرت فاطمہ الزہراء (علیہا السلام) کی شخصیت مبارکہ کو جاننے کے لیے تھیں۔"
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مذہبی رہنمائی ڈویژن اپنے تبلیغی کردار کو جاری رکھنے کے لیےعزائی اور خدماتی پروگراموں کا انعقاد کرتا ہے، تاکہ اہل بیت (علیہم السلام) کےایام اور مناسبات کا احیاء کیا جا سکے، ان کی عظیم قربانیوں کو یاد رکھا جا سکے اور معاشرے میں ان کی تعلیمات کو پھیلایا جا سکے۔"



