امام حسن عسکری (ع) کےجشن میلاد کی پُرمسرت مناسبت سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں ہرطرف خوبصورت بینرز آویزاں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ صحن الشریف کے عملے نے امام حسن عسکری علیہ السلام کے یوم ولادت کی پُرمسرت ممناسبت سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں خوبصورت بینرز آویزاں کئے ہیں جن پر مبارک باد کے کلمات اور امام علیہ السلام کے القاب اور فرامین درج ہیں۔

ان بینرز کی پر کڑھائی اور سلائی کا کام روضہ مبارک کے شعبہ ہدایا و نذورات سے منسلک سلائی اور کڑھائی ڈویژن نے کیا ہے۔

شعبہ صحن الشریف کے نائب سربراہ شیخ زین العابدین القریشی نے کہا کہ "ہمارے عملے نے حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کے جشن میلاد کی پر مسرت مناسبت کے قریب آتے ہی روضہ مبارک میں خوشی کے مظاہر پھیلانا شروع کر دیئے تھے۔ اس بابرکت دن کی مناسبت سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کو قدرتی پھولوں اور گلابوں کے بڑے بڑے گلدستوں سے سجایا گیا ہے اور روضہ مبارک میں اس دن کی مناسبت سے خوبصورت بینرز آویزاں کئے گئے ہیں جن پر مبارک باد کے کلمات اور امام علیہ السلام کے القاب ، فرامین اور فضائل درج ہیں۔ "

نہوں نے مزید کہا کہ ہمارے عملے نے اس مبارک دن کو منانے، زائرین کا استقبال کرنے، انہیں مبارکباد پیش کرنے اور روضہ مبارک عباس علیہ السلام کے باب قبلہ پر مرکزی تقریب کے انعقاد کے لئے خصوصی تیاریاں کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا عملہ حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کے جشن میلاد کے پر مسرت موقع پر زائرین میں عطر، گلاب اور مٹھائیاں بھی تقسیم کرے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: