روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے فیملی کلچر سنٹر نے زینبیات ڈویژن کے عملے کے لیے اپنا ہفتہ وار تعلیمی و ثقافتی پروگرام (تیرے قدموں میں، میرے آقٓا) منعقد کیا۔
فیملی کلچر سنٹر کی سربراہ سیدہ سارہ الحفار نے کہا، " "فیملی کلچر سینٹر کی جانب سے روضہ مبارک کے زینبیات ڈویژن سے منسلک خواتین عملے کے لئے ایک تعلیمی پروگرام منعقد کیا گیا،جس کا عنوان تھا: (آپ کے قدموں میں، میرے مولا )۔"
انہوں نے مزید کہا، "پروگرام میں کئی تعلیمی اور انٹرایکٹو سرمیاں شامل تھیں، اس پروگرام کے دوران ڈاکٹر شائمہ ناصر، جو ایک ماہر نفسیات ہیں،نے (حاجات الإنسان النفسية والروحية)کے عنوان سے ایک تعلیمی لیکچر دیا،جس میں انہوں نے ان اہم نفسیاتی ضروریات پر روشنی ڈالی جو فرد کےنفسیاتی توازن اور استحکام کے حصول میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔"
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا، "پروگرام میں فیملی کلچر سنٹر کی كواكب عبد الستار کے زیر نگرانی ایک انٹرایکٹو سیگمنٹ (تصویر اور تبصرہ) بھی منعقد کیا گیا، اور شرکاء کے درمیان ایک تعمیری گفتگو کا مشاہدہ کیا گیا۔"
فیملی کلچر سینٹر شرکاء میں نفسیاتی اور روحانی بیداری کو بڑھانے اور انہیں زندگی میں نفسیاتی اورسماجی چیلنجوں کا سامنا کرنے کے قابل بنانے کے لئے اپنے منصوبوں کے تحت، ہفتہ وار بنیادوں پر اس پروگرام کاانعقاد جاری رکھے ہوئے ہے۔



