روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی تقریبات کی کمیٹی کے رکن سید عقیل الیاسری نے کہا کہ "کمیٹی نے قرآن علمی کمپلیکس کے زیر نگرانی امام حسن العسکری (علیہ السلام) کے جشن میلاد کی مناسبت سے روضہ مبارک کے صحن میں ایک بابرکت محفل اور اجتماعی تلاوت کا انعقاد کیا۔
انہوں نے مزید کہا، " شعبہ مذہبی امور کے شیخ علی موہان نے محفل سے خطاب کرتے ہوئے امام حسن عسکری علیہ السلام کی سیرت مبارکہ اور فضائل و مناقب کے بارے میں بات کی، جس کے بعد شعبہ فکری اور ثقافتی امور کی طرف سے منعقد کئے گئے آن لائن ثقافتی مقابلے کے فاتحین کو اعزاز سے نوازا گیا۔"
انہوں نے کہا، "اس تقریب کے انعقاد میں حرم مقدس کے متعدد شعبہ جات کا تعاون بھی شامل تھا، جن میں سروس افیئر ڈیپارٹمنٹ، شعبہ حفظ النظام ، شعبہ صحن الشریف اور دیگر متعلقہ شعبے شامل ہیں۔"