مقامات مقدسہ کربلا کے زیر اہتمام امام حسن المجتبیٰ (ع) کی فکر پر گیارہویں سالانہ بین الاقوامی علمی کانفرنس کا انعقاد

آج بروز منگل مقامات مقدسہ کربلا کے زیر اہتمام امام کاظم (ع) کالج برائے اسلامی علوم میں امام حسن المجتبیٰ علیہ السلام کی فکر پر گیارہویں سالانہ بین الاقوامی علمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں روضہ مبارک حضرت امام حسین (ع) اورروضہ مبارک حضرت عباس (ع)کے وفد کے علاوہ متعدد علمی اور حوزوی شخصیات اور امام کاظم (ع) کالج کے اساتذہ نے شرکت کی۔

اس کانفرنس کا انعقاد (الإمام الحسن -عليه السلام- منهج رسالي) کے عنوان کے تحت امام حسن المجتبیٰ علیہ السلام کے شہر حلہ پروجیکٹ کے سپریم کمیشن، العمید سائنسی و فکری سوسائٹی، الکفیل اور العمید یونیورسٹیز اور امام کاظم (ع) کالج برائے اسلامی علوم کی جانب سےکیا جا رہا ہے۔

کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا، اس کے بعد شہداء اور علمائے کرام کے لئےسورۃ الفاتحہ پڑھی گئی، اس کے بعد مقامات مقدسہ کربلا کی جانب سے العمید سائنٹفک اینڈ انٹلیکچوئل سوسائٹی کے ڈاکٹر ریاض طارق العمیدی نے خطاب کیا، جس کے بعد حلہ پروجیکٹ کے سپریم کمیشن اور امام کاظم (ع) کالج کی انتظامیہ کی جانب سے تقاریر کی گئیں۔

کانفرنس کی سرگرمیوں میں ڈاکٹر کریم حمزہ کی سربراہی میں ایک ریسرچ سیشن کا انعقاد بھی شامل تھا، جس میں علمی کمیٹی کی طرف سے قبول کیے گئے دس تحقیقی مقالات میں سے چار مقالوں پر بحث کی گئی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: