روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے عملے نے الجود انٹراوینیس سلوشنز فیکٹری کی افتتاحی تقریب کے لیےتیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
یہ تمام تیاریاں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر سید کاظم عبادہ کے زیر نگرانی مکمل کی گئی ہیں کہ جن میں مرکزی سٹیج کی تیاری، ساؤنڈ سسٹم، ڈسپلے اسکرینز، بل بورڈز اوربیٹھنے کے لئےنشستوںکا انتظام شامل تھا۔
افتتاحی تقریبات کل بروز بدھ 16/10/2024 شام کے چار بجے
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے متولی شرعی سید احمد صافی اور مرکزی اور مقامی حکومتوں کے عہدیداروں کی موجودگی میں منعقد ہو گی۔
الجود انٹراوینیس سلوشنز فیکٹری کی انتظامیہ کے مطابق یہ فیکٹری سالانہ 27 ملین بوتلوں کی پیداواری صلاحیت کے ساتھ کام کرے گی، اوربین الاقوامی معیار کے مطابق مختلف کیٹیگریز میں 24 سے زائد اقسام کے محلول تیار کرے گی۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے الجود انٹراوینیس سلوشنز فیکٹری کے قیام کا مقصد عراق میں دواسازی کی صنعت کو ترقی و فروغ دینا اور صحت کے شعبے کی حمایت کرنا ہے۔










